منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

پنجاب میں مجرموں کو پکڑنے کےلئے حیران کن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،، .پولیس اہلکار رات کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں بھی مجرموں کو کیسے ڈھونڈ نکالیں گے؟؟آپ بھی حیران رہ جائیں گے


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اب دہشتگرد اور جرائم پیشہ افراد رات کے اندھیرے کا فائدہ بھی نہیں اٹھا سکیں گے کیونکہ پولیس نے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کیلئے نائٹ ویژن گوگلز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ پہلے مرحلے میں 24 نائٹ ویژن گوگلز خریدیں جائیں گے، نائٹ ویژن گوگلز رات کی تاریکی میں خصوصی آپریشن کیلئے استعمال ہوں گے۔پولیس حکام نے بتایا کہ نائٹ ویژن گوگلز کی خریداری کیلئے 72 لاکھ روپے بجٹ رکھا

گیا ہے، ایک نائٹ ویژن گوگلز کی قیمت کا تخمینہ 3 لاکھ روپے لگایا گیا، نائٹ ویژن گوگلز کی 4 کمپنیوں نے پولیس کو سیمپلز جمع کروا دیئے، ٹیکنیکل بڈز کے بعد ٹینڈرز کا اجراء ہوگا، کم قیمت دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us