منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

سب سے بہترین پاکستانی گلوکار کا ایوارڈ کس خاتون فنکارہ کے نام ہوگا ؟؟نام جان کر آپ بھی چونک جائیں گے


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ،کمپئیر و اداکارہ عینی طاہرہ کی نجی ٹی وی کے یوکے ایوارڈ شومیں ذبردست پرفارمنس،’’گوانڈی بڑے بھیڑے نکلے‘‘ پر منچلوں کے بھنگڑے،بیسٹ سنگر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔آن لائن کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی جانب سے منعقد کیئے گئے’’یوکے ایوارڈ شو‘‘ میں گلوکارہ عینی

طاہرہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس شوکا انعقاد الحمراکلچرل کملیکس ہال نمبر2 میں کیا گیاتھا عینی طاہرہ نے اپنا نیا گانا’’گوانڈی بڑے بھیڑے نکلے‘‘ گایا تو منچلوں نے اسٹیج پر عینی طاہرہ کے ساتھ بھنگڑے ڈالنے شروع کردئیے جس پر انتظامیہ کو مداخلت کرنی پڑی۔پرفارمنس کے بعد عینی طاہرہ کو سال کی بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا جو انہیں نجی ٹی وی چینل کے چئیرمین نے اپنے ہاتھوں سے دیا۔ایک ملاقات کے دوران عینی طاہرہ نے بتایاکہ ایوارڈ فنکار کا حوصلہ بڑھاتا ہے کیونکہ ہم جو بھی نیا کرتے ہیں پوری محنت اور ایمانداری کے ساتھ کرتے ہیں اور پھر اسے ججمنٹ کے لیئے اپنے پرستاروں کے سامنے پیش کردیتے ہیں۔عینی طاہرہ نے مذیدکہاکہ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان اور پاکستان سے باہر جتنے بھی میرے پرستار ہیں میں ان کے لیئے ہمیشہ اچھا اور معیاری کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی اس کوشش میں ہمیشہ کامیاب رہتی ہوں

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us