منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

مشن الیکشن 2018 شروع۔۔ نواز شریف اور مریم نواز مئی کے مہینے کی مختلف تاریخوں میں کیا کرنے ولے ہیں؟؟؟اعلان ہو گیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن قریب آتے ہی عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ملک بھر میں ہونے والے جلسوں کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے ان جلسوں سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی خطاب

کرینگی ان جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹائون میں منعقدہ لاہور ڈویژن کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کئے گئے نئے شیڈول کے مطابق کل بروز 7 مئی کو ن لیگ جہلم میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی جبکہ 8 مئی کو خوشاب میں جلسے کا انعقاد کیا جائیگا اس کے بعد 9 مئی کو شانگلہ جبکہ 10 مئی کو چکوال میں ن لیگ کارکنوں کا لہو گرمائے گی شیڈول کے مطابق 11 مئی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد ملتان میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرینگے جس کے بعد 12 مئی کو بونیر اور 13 مئی کو گوجر خان اور 14 مئی کو چترال میں جلسہ کیا جائیگا جبکہ گزشتہ روز ماڈل ٹائون میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نے لیگی رہنمائوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ رمضان المبارک میں ہونے والے جلسوں کے دوران کارکنوں و عوام کیلئے افطاری کا بھی خصوصی بندوبست کیا جائے جبکہ جلسہ گاہ میں خواتین کے بیٹھنے کیلئے خصوصی طور پر الگ سے انتظامات کئے جائیں اور روزہ داروں کی افطاری کیلئے لنچ بکس کا بھی خصوصی طور پر اہتمام کیا جائے

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us