منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

سلمان خان اور کرینہ کپور میں کیا تعلقات ہیں؟؟؟ کرشمہ کپور نے خاموشی توڑ ڈالی ،،ایسا انکشاف کر ڈالا کہ ہر کوئی چونک کر رہ گیا


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سے اپنے تعلق سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کرشمہ کپور کو 90 کی دہائی کی بہترین جوڑی تصور کیا جاتا تھا اور دونوں نے انڈسٹری کو ‘ انداز اپنا اپنا’، ‘بیوی نمبر ون’ ، ‘جیت’ اور ‘جڑواں’ جیسی ہٹ فلمیں دیں جب کہ

سلو میاں کرشمہ کی چھوٹی بہن کرینہ کپور کے ساتھ بھی بلاگ بسٹر فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ اور ‘باڈی گارڈ’ میں کام کرچکے ہیں لیکن کرشمہ کا کہنا ہے کہ وہ کرینہ کے نسبت سلمان خان کے زیادہ قریب ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے اور ہمارے درمیان بہت طویل اور اچھے تعلقات رہے ہیں وہ میرے زیادہ قریب ہیں جب کہ کرینہ کپور کو وہ آج بھی بچی ہی سمجھتے ہیں اور اپنی چھوٹی بہن مانتے ہیں۔مستقبل میں فلموں میں کام کرنے سے متعلق کرشمہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں انہوں نے ‘بیوی نمبر ون’ میں کام کیا تھا لیکن اب اگر کوئی ‘ممی نمبر ون’ بنانا چاہے تو وہ اس میں کام کرنا چاہیں گی کیوں کہ وہ اپنے بچوں سے بہت پیار کرتی ہیں اور لوگوں کو ماں کے پیار کے بارے میں بتانا چاہتی ہیں۔

Image result for salman khan kareena kapoor

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us