منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

بھارت میں قیامت صغریٰ ہی برپا ہو گئی ۔ سینکڑوں ہلاکتیں،،،گھر، درخت ، مویشی ، سب آناً فاناً غائب ، بے تحاشا نقصان،ایمرجنسی نافذ


جے پور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی شمالی ریاستوں راجستھان اور اترپردیش میں طوفان اورآسمانی بجلی سے ہلاک افرادکی تعداد 100سے بڑھ کر 125ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید طوفانوں کی پیش گوئی کی ہے۔ اترپردیش اور راجستھان میں گرد آلود آندھی سے بڑے پیمانے پر علاقے میں بجلی منقطع ہو گئی، بڑے بڑے درخت اکھڑ گئے، مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں اور اس کی زد میں آ کر بہت سے مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔بہت

سے لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے جب آسمانی بجلی ان کے گھر پر آن گری اور وہ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ریاستی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے چار لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے،ادھر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر کہا کہ انھیں طوفان سے ہونے والے نقصان پر دکھ ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اترپردیش کے ریلیف کمشنر نے بتایا کہ گذشتہ 20 برسوں میں اس طرح کے طوفانوں میں ان ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے آئندہ دنوں میں مزید ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا،انہوں نے کہاکہ لوگ محتاط رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس ضلع میں سکول بند کر دیے گئے ہیں،راجستھان کی وزیرِاعلیٰ وسندھرا راجے نے کہا کہ امدادی کاموں کے لیے حکام متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ریاستی وزیر یوگی ادتیانات نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں۔ریاستی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے چار لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے۔راجھستان قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے میں سیکریٹری ہمنت گیرا نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ ان کو یہاں کام کرتے ہوئے 20 سال بیت چکے ہیں اور یہ سب سے بدترین صورتحال ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا تھا یہ صورتحال شمالی میدانوں میں مشرقی اور مغربی موسمیاتی سسٹم کے ٹکراؤ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us