منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

جھوٹی کہیں کی۔۔تم میری امی کی عمر کی ہو اور بنتی 26سال کی ہو۔۔توبہ کیوں نہیں کرتیں؟ فلمسٹار میرا اور مائرہ خان میں خوفناک لڑائی شروع،، ایسے طعنے کہ مداح ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مائرہ خان نے فلمسٹار میرا کو جھوٹوں کی نانی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مائرہ خان نے ایک انٹرو یو کے دوران کہاکہ میں نے اپنی پوری زندگی میں میرا سے زیادہ جھوٹ بولنے والی خاتو ن نہیں دیکھی ۔وہ غلط انگلش بول کر دانستہ طور پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ ان کو شہرت مل سکے ۔مگر ا ب میرا کو اپنی غلطیوں کا اعتراف کرکے توبہ کرلینی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ میرا میری شہرت سے خام خواہ خوفزدہ رہتی ہیں ۔ حقیقت میں میرا میری والدہ کی عمر کی ہیں مگر وہ آج بھی خود کو 26سا ل کی دوشیزہ کے طور پر متعارف کرواتی ہیں ۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ میرا نے کب سے فلم انڈسٹری

جوائن کی تھی اور آج اس کی عمر کیا ہے ۔ مائرہ خان نے کہاکہ اگر حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو میرا کافلم انڈسٹری کے عروج کا باب بند ہوچکا ہے اور اب کوئی بھی فلم ساز اس کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرتے اور وہ خود کو میڈیا میں ان رکھنے کیلئے ڈرامہ بازی کرتی رہتی ہیں ۔آئندہ چند روز میں ان کے حوالے سے دلچسپ انکشافا ت بھی سامنے آنے والے ہیں ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us