منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

برطانوی شہزادے ہیر ی کو اپنی ہونے والی اداکارہ بیوی کے ایسے ایسے شرمناک راز پتہ چل گئے کہ وہ اب شادی سے پہلے دس بار سوچیں گے


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس مارکل نے شاہی شادی رکوانے کے لیے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا۔برطانوی اخبار کے مطابق تھامس مارکل نے بذریعہ خط شہزادے ہیری کو خبردار کیا کہ اب بھی وقت ہے وہ شادی سے انکار کردیں کیونکہ میگھن ان کے قابل نہیں ہیں۔انہوں نے لکھا

Image result for prince harry

کہ میگھن خود غرض، فریبی اور سرد مزاج ہیں۔ اور شاہی خاندان میں ان کا اضافہ مثبت ثابت نہیں ہوگا۔انہوں نے خط میں لکھا کہ میگھن کو پتہ ہے کہ ان کی عمر بڑھتی جارہی ہے، جس سے ان کافلمی کیریئر متاثر ہوگا، یہی وجہ ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لیے شاہی خاندان سے رشتہ جوڑ رہی ہیں۔تھامس مارکل نے لکھا کہ وہ حیران ہیں کہ شہزادہ ہیری کو میگھن کا اصلی چہرہ کیوں نظر نہیں آرہا، جو لڑکی اپنے خاندان کی نہیں ہوسکتی وہ کسی اور کی کیا ہوگی؟’ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے والد کے احسانات کو بھلا چکی ہیں اور ان کو خسارے میں ڈال کر خود اپنی زندگی میں مگن ہوگئی ہیں۔تھامس مارکل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اپنی سوتیلی بہن سے 2011 کے بعد سے ملاقات نہیں ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ میگھن نے اپنی شادی میں انجان لوگوں کو دعوت نامہ بھیجا ہے لیکن اپنے اہل خانہ کو مدعو نہیں کیا۔انہوں نے لکھا کہ میگھن شاہی خاندان میں شہزادی ڈیانا کی طرح مخلص ثابت نہیں ہوسکتیں اور نہ ہی ان کی طرح ذمہ داریاں پوری کرسکتی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us