منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

” اس کام کےلئے ہوٹل میں کمرہ بک کروا لیتے۔۔۔” بھارتی شہر کولکتہ میں ایک نوجوان لڑکا اور لڑکی ٹرین پر سوار ہو گئے اور سب کے سامنے ایسا کام کرنا شروع کر دیا کہ لوگ نے دونوں کی پٹائی ہی کر ڈالی


کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ لڑکے او ر لڑکی کا معاملہ ہو تو راہ چلتے لوگ ہیرو بھی بن جاتے ہیں اور غیرت مند بھی ۔ لیکن غیر محسوس انداز میں ایسے لوگوں کی ساری سرگرمیاں کسی فلمی ولن والی ہی ہوتی ہیں۔بھارت کی شمال مشرقی ریاست بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آگیا ۔ جہاں ٹرین میں سوار ایک نوجوان

Image result for Kolkata Metro

جوڑے کو لوگوں نے ساتھ کھڑے دیکھ کر بہانے تراش کر مار پیٹ ڈالا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کلکتہ میںایک ٹرین کے اندر ایک لڑکا اور لڑکی ایک ساتھ سفر کررہے تھے۔کہ بوڑھا ان کے بالکل قریب سے گزرا اور ٹکر ا گیا ۔ دونوں نے بوڑھے سے معذرت کی لیکن اس نے معافی مانگنے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں پر چڑھائی کر دی ۔ اور غلیظ گالیاں دینا شروع کر دیں۔ آس پاس موجود لوگ جو دونوں کو پہلے ہی گھور رہے تھے ۔انھوںنے بھی دل کی بھڑا س نکالتے ہوئے کہنا شروع کر دیا کہ اتنی آگ لگی ہوئی ہے تو سب کے سامنے چپک کر کیوں کھڑے ہو۔ ہوٹل کا کمرہ کروا لیتے۔ یا کسی فحاشی کے کلب میں چلے جاتے ۔ اسی پر بس نہیں کیا بلکہ ساتھ ہی دھکم پیل شروع کر دی ۔ اور سٹیشن پر اترتے ہی جوڑے کو لوگوں کے ایک ہجوم نے مار پیٹ ڈالا۔ پولیس نے درخواست پر مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ہجوم کو پکڑنےسے گریزاں رہی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us