منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

ڈالرکی ایک بار پھر لمبی چھلانگ ،،،روپے کو گرا کر کتنا کر دیا ؟؟تشویشناک رپورٹ


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے، جمعہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے

جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62 روپے اور قیمت فروخت115.72روپے پرمستحکم رہی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.20روپے سے بڑھ کر117.40روپے اور قیمت فروخت117.50روپے سے بڑھ کر117.70روپے ہوگئی۔یوروکی قدر میں30پیسے اوربرطانوی پاؤنڈکی قدر میں1.30روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید144.60روپے سے گھٹ کر144.30روپے اور قیمت فروخت146.10روپے سے گھٹ کر145.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید166.30روپے سے گھٹ کر166.00 اور قیمت فروخت167.80روپے سے گھٹ کر166.50روپے ہو گئی ۔سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدرمیں باالترتیب5،5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.25روپے سے بڑھ کر31.30اور قیمت فروخت31.55روپے سے بڑھ کر31.60روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.95روپے سے بڑھ کر32.00روپے اور قیمت فروخت32.25روپے سے بڑھ کر32.30روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.60روپے سے گھٹ کر18.50روپے اور قیمت فروخت19.60روپے سے گھٹ کر19.50روپے ہوگئی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us