منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

میری اہلیہ کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے اس لئے اب میں۔۔۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا لندن سے اہم بیان جاری


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کافی کمزور ہو گئی ہیں اور میری خواہش ہے کہ اہلیہ کے پاس زیادہ سے زیادہ وقت گزاروں۔میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں، وہ کافی کمزور بھی ہوگئی ہیں، ان کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ انہوں نے کہاکہ خواہش ہے کہ اہلیہ کے پاس وقت گزاروں، ہم نے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں لیکن معلوم نہیں استثنیٰ ملے گا یا نہیں،دیکھتے ہیں کیا نتیجہ آتا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، کلثوم نواز کو گزشتہ روز

طبیعت بگڑنے پر دوبارہ لندن کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کو امید تھی کہ کیموتھراپی کے 6 سیشن ہونے کے بعد وہ صحتیابی کی جانب بڑھیں گی مگر صحت کی ریکوری ڈاکٹروں کی توقع کے مطابق نہیں ہورہی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us