منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

امریکہ جیسی سپر پاور کو اپنے قرضے کے نیچے دبانے والی بن لادن کو خود کتنا قرض لینا پڑ گیا؟؟؟کسی دور میں اس کے کتنے ملازمین تھے؟؟کس حادثے میں کمپنی گھٹنوں کے بل بیٹھ گئی؟؟حیران کن رپورٹ


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے سعودی بن لادن گروپ کو معاشی گرداب سے نکالنے کے لیے قریباً 11 ارب ریال( 2.9 ارب ڈالرز ) کا قرضہ جاری کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس معاملے سے آگاہ سعودی ذرائع نے بتایا کہ بن لادن گروپ یہ رقم حکومت کے ترجیحی نامکمل منصوبوں ، اپنے ملازمین کی واجب الادا تن خواہوں اور

قرض دہندگان کی رقوم کی ادائی میں صرف کرے گا۔ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت مستقبل قریب میں اس بڑے تعمیراتی گروپ کو مزید رقم بھی جاری کرسکتی ہے۔اس کو قرضے کی یہ رقم بن لادن خاندان کی ملکیتی زمین کو ضمانت کے طور پر رہن رکھ کر جاری کی گئی ہے۔بن لادن گروپ کے عروج کے زمانے میں ملازمین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی لیکن سعودی عرب کا یہ بڑا بلڈر گروپ مکہ مکرمہ میں کرین حادثے کے بعد حکومت کی تادیبی کارروائی اور تعمیراتی صنعت میں کساد بازاری کی وجہ سے بحران سے دوچار ہوگیا تھا ۔اس کے بعد گذشتہ مہینوں کے دوران میں اس نے اپنے سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے تحت مملکت میں اراضی کی ترقی ، صنعتی اور سیاحتی منصوبوں کی تعمیر کے لیے اس گروپ کو الریاض حکومت کے لیے بڑی اہمیت حامل ہے اور یہی گروپ انفرااسٹرکچر کے بڑے تعمیراتی منصوبوں کو پایہ تکمیل کو پہنچا سکتا ہے۔سعودی وزارتِ خزانہ سے ملنے والی رقم ایک حصے کو بن لادن گروپ کے ذمے واجب الادا مختلف بنکوں کے قرضے چکانے پر صرف کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ کے حکام نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں بعض بنکوں کے دورے کیے ہیں اور انھیں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت کی مداخلت کے بعد اس کمپنی کا مستقبل تابناک ہوگیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us