منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

خاتون رکن سینیٹ پر سنگین الزام۔۔عمران خان کو یہ حق کس نے دیا کہ۔۔مخالف سیاسی جماعت بھی میدان میں کود پڑی ،حیران کن بات کہہ ڈالی


لکی مروت( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی وطن پارٹی کے رہنمائوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے ایم پی اے معراج ہمایون پر سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ قومی وطن پارٹی کو بدنام کریں یہاں میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے

ضلعی چیئرمین حاجی اسلم خان وزیر اور جنرل سیکرٹری عمران اللہ خان مروت نے کہا کہ عمران خان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ دیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے خلاف بے سرو پا الزامات لگا کر انہیں بدنام کریں ایم پی اے معراج ہمایون ایک نیک سیرت اور باکردارخاتون ہیں جنہوں نے قومی وطن پارٹی میں اچھا وقت گزارا اب جبکہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئیں تو ان میں ہزار خامیاں نکل آئیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی محسنوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپتی ہے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے چند ماہ قبل تحریک انصاف کے سربراہ کے یہ ہتھکنڈے ان کی سیاسی اور انتخابی موت کا سبب بنیں گے کیونکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے حالیہ دورہ پشاور کے دوران تبدیلی کے جھوٹے نعروں اور بدترین طرز حکمرانی کا پول کھول کر تحریک انصاف کا کچا چٹا عوام کو دکھا دیاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ دیگر سیاسی جماعتوں کے معاملات میں مداخلت سے باز رہیں قومی وطن پارٹی ایک مضبوط جماعت ہے اس کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی قابل فروخت ہیں نہ کوئی ان کی قیمت لگا سکتا ہے اس کے علاوہ چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو اپنی پارٹی کے اراکین کے محاسبے کی طاقت رکھتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us