منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

“میاں صاحب ! کم از کم ان کو تو سچ بتادیں” شہباز شریف لندن علاج کروانے گئے لیکن ان کی بیماری کی حقیقت کیا تھی؟؟ان کی کس قریبی شخصیت نے سب کے سامنے بھانڈا پھوڑ ڈالا؟؟چودھری شجاعت کا انکشاف


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی چودھری شجاعت حسین نے اپنی کتاب ” سچ تو یہ ہے ” میں سیاست کے ماضی کی ورق گردانی کرتے ہوئے کچھ حیران کن اور دلچسپ واقعات کو قلم بند کیا ہے ۔ انھوںنے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بار ے مین انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف 1993ء میں پنجاب کے اپوزیشن لیڈر تھے‘ یہ وزیراعلیٰ منظور وٹو سے گھبرا کر کمر درد کا بہانہ کر کے لندن چلے گئے اور میاں صاحبان نے چوہدری پرویز الٰہی کواس مشکل وقت میں اپوزیشن لیڈر بنا دیا‘ لندن جانے سے پہلے میاں شہباز شریف نے پرویز الٰہی کو اپنے گھر بلایا‘ شہباز شریف کے وکیل آفتاب فرخ بھی وہاں موجود تھے۔ شہباز شریف نے

جب پرویز الٰہی کو اپنی بیماری کے بارے میں بتایا تو آفتاب فرخ نے ہنس کر کہا ’’میاں صاحب آپ کم از کم پرویز الٰہی کو تو سچی بات بتا دیں‘ آپ مقدمات سے بچنے کے لیے لندن بھاگ رہے ہیں‘‘

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us