منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

مجھے دھوکا دیا گیا ہے،، 16لاکھ روپے لے کر چھوڑنے کا بھی معاملہ تھا ۔۔۔گرفتار رائو انوار نے چونکا دینے والا بیا ن دے ڈالا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی اپنی تفتیش مکمل کرلی ہے ۔سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے تحقیقات ٹیم کے سامنے بیان دیا ہے کہ انہیں ان کے ساتھیوں اکبر ملاح اور فیصل نے دھوکہ دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر را انوار نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھیوں اکبر ملاح اور فیصل نے مجھے دھوکا دیا ہے میں ان پر پورا بھروسہ کرتا تھا ،،ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ انوار نے جے آئی ٹی کو بتایا کہاکبر ملاح اور فیصل نے پانچ افراد کو یرغمال بنا کر رکھا تھا اور ان میں سے چار افراد کو

سولہ لاکھ روپے لے کر چھوڑ دیا تھا ،، ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے چار افراد میں سے دو افراد نے بھی اپنا بیان جے آئی ٹی کو ریکارڈ کروا دیا ہے ،، راؤ انوار کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد جے آئی ٹی ٹیم اکیس اپریل کو اے ٹی سی ٹو میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us