منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

نوازشریف مجھے راضی کرنا چاہتے ہیں تو انھیں یہ ایک کام کرنا ہوگا ،ورنہ ان کی مرضی۔۔ چودھری نثار نے شہبازشریف کو اپنی فائنل شرط سے آگاہ کر دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری نثار کی سیاسی پوزیشن اور الیکشن 2018میں ان کی مسلم لیگ (ن) کےلئے اہمیت کو سمجھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف ان کو منانے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں او رحالیہ ایک بار پھر انھوںنے لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد آکر چودھری نثار سے دو گھنٹے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انھوں نے چودھری نثار کو رضا مند کیا کہ وہ اختلافات بھلا کر پارٹی کےلئے اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کےلئے آگے بڑھیں۔ جس پر سابق وزیرداخلہ نے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری نثار نے شہبازشریف سے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے اپنے

اختلافات بھلانے کو تیار ہیں لیکن اس کےلئے نوازشریف کو انھیں منانے کےلئے ان کے گھر آنا ہو گا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اس وقت لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمار دار ی کےلئے موجود ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us