منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

مجھے لگتا ہے کہ یہ آدمی تحریک انصاف میں شامل ہونے کی کوشش کررہا ہے۔۔۔مریم نواز نے یہ بات مسلم لیگ (ن)کے کس سینئر رہنما کے بارے میں کہی تھی؟؟چونکا دینے والی خبر


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار کے درمیان رواں ماہ کے دوران پانچویں ملاقات ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان

آخری ملاقات گزشتہ اتوار کو ہوئی تھی، ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے پالیسی وضع کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔چوہدری نثار اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان گزشتہ برس جولائی میں آنے والے نااہلی کے فیصلے کے بعد سے اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے تھے۔چند روز قبل چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے الیکشن کا ٹکٹ ملنا یا نہ ملنا ہے۔چوہدری نثار کا یہ بیان مریم نواز کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ رہنما جنہیں لگتا ہے کہ انہیں پارٹی ٹکٹ نہیں ملے گا وہ تحریک انصاف میں شمولیت کی کوشش کر رہے ہیں۔مریم نواز نے یہ بیان ممکنہ طور پر میڈیا پر چلنے والے ان بیانات کے بعد دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چوہدری نثار نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔قبل ازیں چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پارٹی امور سے متعلق مریم نواز کے کسی فیصلے کو تسلیم نہیں کروں گا۔رواں برس فروری میں اس قسم کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں کہ نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار نے راہیں جدا کر لی ہیں اور انہیں ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔دوسری جانب چوہدری نثار بھی مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے اپنے تحفظات کا کھلے عام اعتراف بھی کیا۔چوہدری نثار نے متعدد مقامات پر نواز شریف کو مشورہ دیا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار نہ کی جائے لیکن مسلم لیگ ن کے قائد نے اس مشورے کو نظر انداز کرتے ہوئے چوہدری نثار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us