منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

چینی مسافر نے ایک بال پوائنٹ کے ذریعے خاتون مسافر سے ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک مسافر نے دوران پرواز بال پوائنٹ ایئر ہوسٹس کے گلے پر رکھ کراسے یرغمال بنایا اور جہاز کو لینڈ کرنے کا مطالبہ کردیا۔سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے کہ اس نے ایئرہوسٹس کو یرغمال بناکر فلائٹ دوبارہ لینڈ کرائی آخر اس مطالبے کی وجہ کیا تھی،غیرملکی

خبررساں ادارے کے مطابق چینی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں بتایا کہ بیجنگ کے لیے اڑان بھرنے والی ایئر چائنا کی پرواز سی اے 1350 کو ایک مسافر نے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، مسافر نے پین کو ہتھیار بنا کر ایک ایئرہوسٹس کوغمال بنالیا جس سے طیارے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر نے ایئرہوسٹس کو قابو کررکھا ہے اور اس کی گردن پر پین رکھا ہوا ہے۔ابتدائی طور پر ایئرلائن نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پرواز کا رخ موڑ کر سینٹرل چائنا کے صوبے ہنان کے دارالحکومت زہنگ زیو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔طیارے کی لینڈنگ کے وقت رن وے پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں اور رن وے پر اضافی سیکیورٹی گارڈز تعینات کردیے گئے تھے تاہم حیران کن طور پر طیارہ لینڈ ہونے کے بعد تمام مسافر بحفاظت باہر گئے جب کہ ملزم نے ایئرہوسٹس کو بھی بغیر کسی مطالبے کے چھوڑ دیا۔سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے کہ اس نے ایئرہوسٹس کو یرغمال بناکر فلائٹ دوبارہ لینڈ کرائی آخر اس مطالبے کی وجہ کیا تھی تاہم حیران کن طور پر طیارہ لینڈ ہونے کے بعد تمام مسافر بحفاظت باہر گئے جب کہ ملزم نے ایئرہوسٹس کو بھی بغیر کسی مطالبے کے چھوڑ دیا۔سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے کہ اس نے ایئرہوسٹس کو یرغمال بناکر فلائٹ دوبارہ لینڈ کرائی آخر اس مطالبے کی وجہ کیا تھی

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us