ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج سے متعلق غیر مصدقہ خبر کی اشاعت پر پاکستان لائیو نیوز نے معافی مانگ لی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ میں جنس تبدیلی کے مقدمے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر میںمعزز جج سے منسوب بیان خلاف حقیقت نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق 7مارچ 2018کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں یسرا وحید نامی ایک 27سالہ خاتون کی جنس تبدیلی کی درخواست کے حوالے سے ایک خبر پاکستان لائیو نیوز پر شائع ہوئی ۔ پاکستان لائیو نیوز نے اس خبر کو پاکستان کی ایک معروف نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کی بنا پر شائع کیا جو اسی روز چند گھنٹے قبل شائع ہوئی تھی۔ تاہم مذکورہ رپورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج گل حسن اورنگزیب سے منسوب ایک بیان بھی شائع کیا گیا تھاجس کی حقیقت بعد میں کھل کر اس طرح سامنے آئی کہ معزز جج نے مقدمے کی سماعت کے دوران ایسے کوئی بھی ریمارکس نہیں دیے تھے۔ پاکستان لائیو نیوز نے اس خبر کا نوٹس لیے جانے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے روبرو پیش ہوکر تحقیقاتی افسران کو ثبوتوں پر مبنی حقائق سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے خبر کی اشاعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس گل حسن اورنگزیب سے معافی مانگ لی ہے۔ اور مستقبل میں اس بارے میں محتاط رہنے کی بھی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us