ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت شدید ناساز ہو گئی، نواز شریف اور مریم نواز کی ہنگامی طور پر لندن روانگی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی لندن میں زیر علاج اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑنے کا انکشاف ہو اہے جس کی بنا پر نوازشریف اور مریم نواز نے لندن روانگی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے بعد لندن کے ہسپتال میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہو گئی ہے اس لئے انھیں ایک بار پھر پرائیویٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جس کی بنا پر مریم نوازاور نوازشریف نے لندن جانےکا فیصلہ کر لیا ہے۔ مریم نواز اور نواز شریف کل بروز بدھ لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

جبکہ امکان ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف 20 اپریل کو احتساب عدالت کی پیشی سے قبل ہی پاکستان واپس آ جائیں گے

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us