ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

اسے کہتے ہیں، اپنے ہی منہ پر اپنا ہی تھپڑ ۔۔ پاکستان آئے سکھ یاتریوں نے ملاقات کےلئے آنے والے بھارتی سفارتکاروں کےساتھ کیا سلوک کیا؟؟؟آپ بھی کہیں گے۔جو بوئو گے وہی کاٹوگے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان آئے سکھ یاتریوںنے بھارتی سفارتکاروں کو جنم استھان ننکانہ صاحب میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ ایکسپریس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی سکھ یاتریوں کے وفد کے سربراہ سردار گورمیت سنگھ نے بتایا ہے کہ گرو نانک دیو جی کی زندگی پر بنائی گئی متنازعہ فلم کی وجہ سے تمام سکھ غم و غصے کا شکار ہیں ۔ اور انھوںنے فلم کے پروڈیوسر کر بھی سکھ مذہب سے نکال دیا ہے ۔ شرومنی گوردوارہ پر بندھک کمیٹی میں اس واقعے پر سرپا احتجاج ہے۔ پاکستان آئے سکھ یاتریوں سے ملاقات کےلئے بھارتی سفارتخانے کے عملے کے دو اہلکار آئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھیں ۔نہوں نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں داخل ہونے اوربھارتی سکھوں سے ملاقات

کرنے کی کوشش کی تاہم بھارتی سکھ یاتریوں نے ملاقات سے انکارکردیا ۔ گرومیت سنگھ نے بتایا کہ پاکستان آئے سکھ یاتریوں کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے زہریلا پراپیگنڈا کیا جس کی وجہ سے یاتریوں کے خاندان پریشانی اور تشویش میں مبتلا ہو گئے تھے۔تاہم رابطے کرنے پر یاتریوں کے لواحقین کو اصل صورتحال معلوم ہوئی ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us