ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

یہودیوں کی کیا ضرورت ؟؟آپ ہونا۔ہمارے پاس ضمیر فروش اکٹھے ہوگئے،یہ آدمی ملنگ ہے۔۔کپتان کے سیاسی مخالفین پر تابڑ توڑ حملے


مردان(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے اور اداروں پر حملہ کررہے ہیں۔فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے کسی اور کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں، قوم خوش ہے کہ ہماری عدلیہ نے طاقتور وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ ضمیر فروشوں کوتحریک انصاف میں نہیں

رکھیں گے، مردان میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے کسی اور کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں، وہ پرویزمشرف، زرداری اور نوازشریف سمیت سب کے ساتھ رہے ہیں، جو بھی اقتدارمیں آتا ہے مولانا فضل الرحمان اس کے ساتھ فٹ ہوجاتے ہیں لیکن وہ میرے ساتھ فٹ نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ لٹیرے اداروں پر حملہ کررہے ہیں، یہ عوام کا پیسا چوری کرکے باہر لے گئے ہیں، یہ لوگ پاناما جے آئی ٹی ممبران کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں لیکن واجد ضیائ ! پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کے گھر پرگولیاں چلائی گئیں، قوم اپنی عدلیہ اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم خوش ہے کہ ہماری عدلیہ نے طاقتور وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے کچھ لوگوں نے ضمیر بیچا، اب انہیں پارٹی سے نکالیں گے، ضمیر فروشوں کوتحریک انصاف میں نہیں رکھیں گے، ہمارے 14 یا 17 ایم پی ایز نے ضمیر بیچا، انہیں پارٹی سے نکالیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں اور چار مرتبہ نااہل ہوئے، پھر بھی پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے

لوگوں کے مسائل کا حل فاٹا اورپختونخوا کا انضمام ہے، اگرفاٹا اور خیبرپختونخوا کا انضمام ہوا تو ہم فاٹا میں ترقیاتی کام کراسکیں گے، فضل الرحمان اور اچکزئی نے پی ٹی آئی کے خوف سے فاٹا اور خیبرپختونخوا کا

انضمام نہیں ہونے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کریں گے، ہم اپنے قبائلی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی قبائلیوں کی محرومیاں دور کرے گی، فاٹا کا خیبرپختونخوا سے انضمام ہوا تو ہم فاٹا میں اسکولز بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ت

ین باروزیراعظم اور4 بارنااہل ہونے کا ریکارڈ قائم کردیا، ججز صاحبان گھبرانا نہیں، قوم عدلیہ کے ساتھ ہے،سب سے زیادہ پروٹوکول شوبازشریف خادم اعلیٰ کا ہے،چوتھے نمبر پرہمارا ملنگ وزیراعلیٰ ہے،چیلنج کرتا ہوں ثابت کریں کہ ایک فیکٹری بھی لگوائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ مردان کے تھوڑے بوڑھے اور زیادہ نوجوانوں اور بچوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔شاندار استقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مولانا

ڈیزل سے آپ کوبڑا پیار ہے؟ بڑا عشق ہے۔ مولانا کہتا ہے کہ عمران خان یہودیوں کی سازش ہے۔مولانا تمہارے ہوتے ہوئے یہودیوں کوسازش کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مولانا سب کے ساتھ فٹ ہوجاتا ہے۔مشرف ، زردا

ری اور نوازشریف سب کے ساتھ فٹ ہوجاتا ہے۔لیکن مولانا عمران خان کے ساتھ نہیں آسکتے۔ مولانا کو پتا کہ اس نے جتنا فائدہ اٹھانا تھا اٹھالیا ہے۔کشمیر میں ظلم ہورہا ہے جبکہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین دنیا کاچکر لگا رہ

ا ہے۔انہوں نے کہا کہ 29تاریخ کو میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ یہاں سے کتنے لوگ جائیں گے۔مینار پاکستان پر29تاریخ کا پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے۔ ہم نے 126دن کادھرنا دیا وہ پاکستان کی جمہوریت کیلئے تھا۔انہوں نے کہاکہ مینارپاکستان

بلانے کا ایک مقصد ہے کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں۔اداروں پرحملے کررہے ہیں۔واجد ضیائ سن لوساری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔29تاریخ کولوگ دیکھیں گے قوم عدلیہ اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ان کے بچے ارب پتی بن گئے ہیں۔اسفند یار بھی کہتا ہے کہ ہم جمہوری

ت بچا رہے ہیں۔اچکزئی جتنا دونمبر نکلا وہ بھی جمہوریت بچا رہا ہے۔زرداری بھی جمہوریت بچا رہا ہے۔مجھے کیوں نکالا وہ بھی جمہوریت بچا رہے ہیں۔میاں صاحب کوکیوں نکالا کیوں کہ تم 300ارب چوری کرکے باہر لے گئے ہو۔تین بار وزیراعظم بنا لیکن چار بار نااہل ہوگیا ہے۔نوازشریف نے ریکارڈ

قائم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز صاحبان آپ نے گھبرانا نہیں،پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔93ئ میں پیپلزپارٹی الیکشن جیتتی ہے پھر جیل سے وزیراعظم ہاؤس ،اسی طرح 96ئ میں پھر جیل سے وزیراعظم ہاؤس آگئے۔مجھے ایک نیا پاکستان نظرآرہا ہے جہاں سب قانون کے سامنے کھڑے ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ چاروں وزرائ اعلیٰ میں سب سے زیادہ پروٹوکول شوبازشریف ،ڈرامابازشریف کاہے اس کے ساتھ سب سے زیادہ گاڑیاں چلتی ہیں۔دوسرے نمبر پرسندھ ، تیسرے نمبر پربلوچستان اور چوتھے نمبر پرہمارا ملنگ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا

پروٹوکول ہے۔کیونکہ ہم عیاشیاں نہیں کرتیں۔چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی مجھے بتائے کہ ایک فیکٹری لگائی ہو؟ ایک نوکرلگوایا ہو؟ عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں ضمیر بیچا ہے۔ان کیخلاف ایکشن لیں گے۔الیکشن ہارنا منظور ہے لیکن ضمیرفروشوں کوپی ٹی آئی میں نہیں رکھنا۔آج ایک تنظیم پاک فوج کیخلاف تحریک چلا رہی ہے۔فوج کاقصور نہیں ہے اس کا قصور فوج

کوبھیجنے والوں کا ہے۔فوج نے تواپنا کام کرنا تھا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کی جنگ میں شامل ہونے کا غلط فیصلہ تھا۔انہوں نے کہاکہ جو بھی پاک فوج کیخلاف پختونوں کواکسا رہا ہے وہ پاکستان کیخلاف دشمنی کررہا ہے۔ہماری فوج کے باعث ہم محفوظ ہیں۔لوگوں کے کاروبار تباہ ہوئے گھر تباہ ہوئے۔اس کوٹھیک کرنے کا ایک طریقہ ہے کہ پختونخواہ اور قبائلی علاقوں کوفوری ضم کردیا جائے۔خیبرپختونخ

واہ اور فاٹا کا انضمام مولانا فضل الرحمن اور اچکزئی نے ضم نہیں ہونا دیا۔انہوں نے نوازشریف کوبتایا کہ اگرفاٹا ضم ہوگیا توپی ٹی آئی الیکشن جیت جائے گی

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us