ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

آصف زرداری پنجاب میں پیش قدمی کرنےلگے۔۔ دو انتہائی طاقتور شخصیت نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر ڈالا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے اٹک سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیت اور گکھڑ برادری کے سردار عرفان جعفر خان گکھڑ اور شیراز حسین شیرازی نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان، ملک محمد اعجاز، سردار اسلم خان، ملک محمد ساجد اور ملک ساجد الرحمن، فوزیہ حبیب اور عامر فدا پراچہ بھی موجود تھے۔ سابق صدر نے سردار عرفان جعفر گکھڑ اور دیگر کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سردار عرفان جعفر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کی اصل پارٹی ہے جو ہر شعبہ زندگی اور طبقے کی بے لوث خدمت کرتی ہے۔ ان رہنمائوں نے پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ سردار عرفان حیدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے مطمئن ہوں جس نے ملک کو بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں نوجوان لیڈر دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری آج کا قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو ہے۔ انہوں نے پارٹی صدر کو یقین دلایا کہ آئندہ الیکشن میں نہ صرف اٹک بلکہ پورے ملک میں پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us