ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

تو کرکٹ کی آؑڑ میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈ کرکٹر آئی پی ایل کےدوران مشہور ترین بھارتی اداکار ہ کے ساتھ ہوٹل میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی پی ایل یوں تو کئی تنازعات سے لتھڑا ہوا ایک ایونٹ ہے ۔ لڑائی جھگڑے ہوں ، سپاٹ فکسنگ کے معاملات ہوں ۔ یا پھر خواتین سے متعلق سکینڈلز ، آئی ایل پی کی شہرت کی وجہ سکینڈلز ہی بنے رہتے ہیں ۔اس سال بھی ایسا ہی ہوا ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈ کرکٹر ڈوائن براوو اور بھارتی اداکارہ نتاشا سوری کا ہوٹل کے کمرے میں

موجودگی کا انکشاف بھارتی میڈیا کی خبروں کی زینب بنا ہو اہے ۔ دونوں سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ دونوں کے مابین تعلقات کا سلسلہ دس برس پہلے شروع ہواتھا ۔ اور اب تک ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ چنائی سپر کنگز کا میچ دیکھنے کیلئے ڈیرین براوو نے ہی انہیں خصوصی نشست بھی دلوائی پر جس انہوں نے براوو کا شکریہ ادا بھی کیا اور ممبئی انڈینز کیخلاف میچ میں مین آف دی میچ کا صحیح حقدار بھی قرار دیا لیکن اس کے بعد ہوٹل کے کمرے سے سامنے آنے والی تصویر نے تہلکہ ہی مچا رکھا ہے۔انہوں نے سٹیڈیم میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹیم کا نام لینے کے بجائے لکھا ”گو براوو گو!!! ممبئی انڈینز اور چنائی سپرکنگز کے درمیان میچ میں تم بہت اچھا کھیلے!!! مین آف دی میچ کے ایوارڈ کے صحیح حقدار تھے اور ہاں باکس میں خصوصی نشست دلوانے کیلئے بہت بہت شکریہ۔“دونوں کو حال ہی میں ممبئی کے ایک ہوٹل میں دیکھا گیا جہاں وہ اکٹھے کافی پی رہے تھے اور پھر ان کی ایک تصویر بھی سامنے آئی جس میں وہ ہوٹل کے کمرے میں موجود ہیں

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us