ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

نہ زمین پھٹی نہ آسمان ٹوٹا رکن قومی اسمبلی 17سالہ لڑکی سے زیادتی کرتا رہا ،، گرفتار کر لیا گیا


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن اسمبلی کو جواں سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزا م میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ بھارت کی حکومتی سیاسی جماعت بی جے پی کے رکن لوک سبھا کلدیپ سنگھ ایک 17سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ کلدیپ سنگھ نے 17سالہ لڑکی کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔ گزشتہ ہفتے متاثرہ لڑکی کی طرف سے ریاستی وریراعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر خودسوزی کی کوشش کے بعد بااثرسیاسی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا جس کے اگلے ہی روز متاثرہ لڑکی کا والد پولیس حراست میں تشددکے باعث ہلاک ہوگیاتھا۔سینٹرل بیوروآف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے کلدیپ

سنگھ سینگرکی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے انھیں7روزہ جوڈیشل ریمانڈپربھیج دیا۔سی بی آئی کے ترجمان کے مطابقسی بی آئی کے ترجمان کے مطابق ہم نے اس معاملے کی جاری تفتیش کے دوران ایک خاتون ششی سنگھ کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے۔متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کاکہناہے کہ اسے نوکری کاجھانسہ دے کرزیادتی کانشانہ بنایاگیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us