ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

صوبائی دارالحکومت سے مسلم لیگ (ن) کا صفایا ہو گیا آخری رکن اسمبلی بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخو ا کے دارالحکومت پشاور میںمسلم لیگ (ن) کا کیمپ ہی اکھاڑ دیا گیا ۔حکومتی جماعت کے پشاور میں واحد رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اکائونٹ سے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے پشاور میں اکلوتے رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جس کے بعد صوبائی دارالحکومت سے مسلم لیگ (ن)

کامکمل طور پر صفایا ہوچکاہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما امیر مقام کے دست راست سمجھے جانے والے ناصر کان موسیٰ زئی بھی تحریک انصاف کا حصہ بن گئے تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us