ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم او روزیراعلیٰ پنجاب کے نام تجویز کر ڈالے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تین 3ناموں کو حتمی شکل دے دی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں کے مشورے سے نگراں وزیراعظم کے لئے 3 ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، تحریک انصاف نے جن ناموں کو فائنل کیا ہے ان میں عبدالرزاق داؤد، جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی اور ڈاکٹر عشرت حسین شامل ہیں۔ شاہ محمود قریشی تینوں نام قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو پیش کریں گے۔عبدالرزاق داؤو 1999 سے 2002 تک پرویز مشرف کی کابینہ میں وزیر تجارت رہ چکے ہیں، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ ڈاکٹر عشرت حسین 1999 سے 2006 تک گورنر اسٹیٹ بینک رہے۔دوسری جانب پنجاب کے نگراں وزیر اعلی کے لیے ڈاکٹر

سلمان شاہ، شاہد کاردار اور طارق کھوسہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد یہ نام وزیر اعلی کے سامنے رکھیں گے۔پی ٹی آئی کے تینوں نام حکمران جماعت کے سامنے رکھے جائیں گے۔یہ نام میاں محمو د الرشید وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو پیش کرینگے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us