اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018
           

تحریک انصاف بری طرح لڑکھڑا گئی۔۔ نظریاتی ترین سمجھے جانے والے سینئر پارٹی رہنما نے مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ایک اور سینئر رہنما نے نظر انداز کیے جانے اور اختلافات کی بنا پر کپتان کا ساتھ چھوڑنے کا عندیہ دے ڈالا ہے اور مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کے اشارے دے دیے ہیں۔ تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیارکرنے والے اٹک کے سینئر سیاستدان ملک سہیل خان کمبڑیال نے لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کی ۔ ملک سہیل کمبڑیال ماضی میں مسلم لیگ (ن) کا حصہ رہ چکے ہیں تاہم نظریاتی اختلافا ت پیدا ہونے کی وجہ سے وہ تحریک انصاف میں چلے گئے تھے۔ جب عمران خان نے میجر (ر)

طاہر صادق سے سیاسی اتحاد کیا تو سہیل کمبڑیاں خاصے بد دل ہوئے اور پارٹی کی قیادت کے سامنے احتجا ج کیا ۔ عمران خان نے اٹک میں جلسوں کے دوران میجر (ر) طاہر صادق کو اپنے ساتھ رکھا اور سہیل کمبڑیال کو پوچھا تک نہیں۔اسی بنا پر سہیل کمبڑیال نے اب تحریک انصاف کو خیر باد کہتے ہوئے مسلم لیگ (ن)میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us