ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

تمباکو اور نسوار کی فروخت پر پابندی؟؟؟؟ راولپنڈی کی عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نسوار اور تمباکو کے کاروبار پر عائد پابندی کو راولپنڈ ی کی عدالت نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں تمباکو اور نسوار کی فروخت پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔ یہ درخواست 50سائلین کی جانب سے دائر کی گئی تھی اور اس پر جسٹس محمد امیر بھٹی نے اپنا یا فیصلہ سنایا جس کے تحت تمباکو یا نسوار ممنوعہ نہیں ہیں جب کہ آئین کے

تحت کسی بھی پاکستانی کو اپنی مرضی کا کاروبار کرنے کا حق حاصل ہے۔عدالت نے فوڈ اتھارٹی کے حکم کو کالعدم قرار دےد یا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us