ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

ساہیوال میں پرائیویٹ سکول کا ایک ٹیچر ایک 16سالہ طالبہ کو ورغلا گھر اپنے گھرلے گیا ،جہاں اس کا ایک دوست بھی موجود تھا،، دونوںنے مل کر ایسی شرمناک داستان رقم کی کہ شیطان بھی پناہ مانگے


ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبہ سے جنسی زیادتی کرنے والے سکول ٹیچراور اس کے دوست کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے پرائیویٹ سکول کی طالبہ سے گینگ ریپ اور ویڈیو فلم بنانے کے مقدمہ میں گرفتار سکول ٹیچر حق نواز اورا سکے دوست نوید کا 14یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس تھانہ دیپالپور سٹی کے سپرد کر دیا اور دوبارہ دونوں ملزموں کو 30اپریل کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا۔ ارشادبی بی نامی سولہ سالہ لڑکی ایک نجی سکول میں زیر تعلیم تھی سکول کا ٹیچر حق نواز اسے زبردستی اپنے گھر لے گیا ۔ جہاں حق نوازنے اسے اپنے

دوست نوید کے ساتھ مل کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا۔ واقعے کے خلاف لڑکی کے بھائی کوٹ فرید دیپالور کے رہائشی محمد احمد نے پولیس کی درخواست دی تھی جس نے کارروائی کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us