ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

یا اللہ ! بھوک اور غریبی سے دشمنوں کو بھی بچا ببوبرال کی17 سالہ بیٹی نے گھر والوں کا پیٹ پالنے کےلئےسکول چھوڑ کر کیا کام شروع کر دیا؟؟ انتہائی افسوسناک خبر


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور شاعر ریاض خیر آباد نے کیا خوب کہا ہے کہ ،’’مفلسی کی زندگی کا ذکر کیا ،مفلسی کی موت بھی اچھی نہیں ‘‘معروف کامیڈین ببو برال کی وفات کے بعد مفلسی نے ان کے گھر میں ڈیرہ ڈال لیا،بیٹی تعبیر برال نے خاندان کو کسم پرسی کی حالت میں دیکھ کر سٹیج کا رخ کرلیا۔پاکستانی شائقین کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف

Image result for babu baral daughter

کامیڈین ببو برال کی کی بیٹی تعبیر برال کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر ہوئیں تو نوجوان دیکھتے ہی رہ گئے لیکن وہ آج کل کیا کر رہی ہیں؟ یہ جان کر ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی۔ببو برال کی وفات کے بعد ان کا خاندان شدید مفلسی کا شکار ہے جس کی غربت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مرحوم کامیڈین کی بیوہ ثوبیہ، اپنی 17 سالہ بیٹی تعبیر کو سکول سے نکلوا کر سٹیج پر پرفارم کروانے پر مجبور ہیں۔ ببو برال کی بیوہ ثوبیہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی نہایت معصوم تھی اور اس نے اداکاری اور رقص کی باقاعدہ تربیت بھی حاصل نہیں کی تھی لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے مجھے اسے سٹیج پر بھیجنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ تعبیر برال لاہور کے سٹی سکول میں او لیولز کی طالبہ تھیں تاہم والد کی موت کے بعد ان کا گھرانہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گیا۔ معروف کامیڈین کی بیوہ اپنی دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کے ساتھ لاہور میں 545 گز کے کرائے کے مکان میں رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل اتنے کٹھن حالات کا کبھی سامنا نہیں کیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us