ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

حامد میر کی تنخواہ کتنی ہے؟؟وہ انھیں کتنے مہینوں سے نہیں ملی؟؟؟اس پر انھوںنے میر شکیل الرحما ن کے خلاف کیا کیا؟؟بڑی رپورٹ


اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان نے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر حامد میر کی شکایت پر میر شکیل الرحمان کو سپریم کورٹ پیش ہونے کا حکم دے ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے جیو نیوز کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کیس کی سماعت کی ۔چیف جسٹس کا کہناتھا کہ مالک کا کام ملازمین کی کفالت کرنا ہے ۔ میر شکیل الرحما ن بتائیں کہ ملازمین کی تنخواہیں کیوں نہیں ملیں؟ اب حامد میر کہہ رہے ہیں کہ ان کو بھی تنخواہ نہیں ملی؟آپ کی تنخواہ کتنی ہے؟اس پر حامد میر نے جواب دیا کہ مجھے تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں بھی معلوم ہواہے کہ آپ کی تنخواہ 52لاکھ روپے ہے۔اگر حامد میر کو تنخواہ نہ ملی تو ان کی مرسڈیز کیسے چلے گی ۔

اس پر حامدمیر نے کہاکہ یہ سب باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے حامد میر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان صحافیوں کے لیے بھی آواز اٹھائیں،مجھے ملنے کچھ رپورٹرز آئے تھے اور ان کا کہنا تھا 12 ہزار روپے تنخواہ ہے جو تین تین مہینے نہیں ملتی ہے۔ چیف جسٹس نے حامد میر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں کہ کیا بارہ ہزار روپے سے گھر کا بجٹ بن سکتا ہے

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us