ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

حنیف عباسی کو شدید جھٹکا مسلم لیگ (ن)نے آنکھیں پھیر لیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن)کے سینئررہنما حنیف عباسی کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔انھیں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں جاری کیا جا رہا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی ایفیڈرین کوٹہ کیس میں نامزد ملزم ہیں، حنیف عباسی کو اس کیس میں نامزد ملزم ہونے کی بنا پر 2018ء کے الیکشن میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کیا گیا۔ پارٹی قیادت حنیف عباسی کی جگہ نئی قیادت کو سامنے لائے گی ۔ خیال رہے کہ

حنیف عباسی نواز شریف کے لانگ مارچ کے دوران عوام کی بڑی تعداد کو اکٹھا کرنے میں بھی ناکام ہوئے تھے، جس پر ن لیگ کی اعلیٰ قیادت ان سے ناراض بھی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us