اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018
           

مسلم لیگ (ن) کو بڑ ا جھٹکا لگ گیا،، اہم امیدوار کس پارٹی میں شامل ہو گئے؟؟بڑی خبر


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ( ن) کے لیاری سے سابق امیدوار نواز خان نیازی ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اتوار کو نواز خان نیازی ساتھیوں سمیت پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہائوس پہنچے جہاں انہوں نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ قبل ازیں نواز خان نیازی کا پاکستان ہائوس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ پی ایس پی کے دروازے تمام لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز خان نیازی کی پی ایس پی

میں شمولیت سے لیاری میں پارٹی مضبوط ہوگی۔ واضح رہے کہ نواز خان نیازی نے گزشتہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر 10 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us