ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

فوری طور پر یہ دو کام شروع کر دو ورنہ میں تم سے ناراض ہو جائوں گا ،،،،، شاہ سلمان نے ایک شہزادے سے حیران کن مطالبہ کر ڈالا


الریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے مشیر اور مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاہ سلمان کے حکم پر دوبارہ شعر کہنا شروع کیے۔میڈیاریورٹس کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ جب بھی میرا سامنا شاہ سلمان سے ہوتا تو وہ مجھے کہتے کہ اپنی داڑھی کو خضاب لگاو۔ایک روز میں نے ان سے کہا کہ میں نے شعر کہنے چھوڑ دیے ہیں یا چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے تو انہوں نے سختی سے منع کیا اور کہا کہ داڑھی کو خضاب لگاؤ اور شعر وشاعری پھر سے

شروع کرو۔ایک ملاقات میں شاہ سلمان نے کہا کہ یہ دونوں کام کرو ورنہ میں تم سے ناراض ہوں گا۔ میں نے گذارش کی کہ آپ مجھے دو میں سے ایک کام کرنے کی اجازت دیں۔ میں شاعری پھر شروع کروں گا مگر داڑھی کو خضاب کے بغیر ہی رکھنے کی اجازت دیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us