ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

پڑوسی ملک کا سعودی عرب پر ایک اور انتہائی خطرناک حملہ


صنعائ(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے یمن سے متصل علاقے جازان پرایک میزائل حملہ کیا تاہم سعودی عرب کے ائر ڈیفنس سسٹم نے پیٹریاٹ میزائل کی مدد سے حوثیوں کا نیا بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کرکے حملہ بھی ناکام بنا دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ جازان کی فضاء میں ایک بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی مقامی شہری آبادی کو نشانہ بنانے مجرمانہ کوشش کی گئی تھی مگر میزائل

کی نشاندہی ہونے کے بعد سعودی عرب کے پیٹریاٹ سسٹم کی بروقت جوابی کارروائی میں میزائل کو فضاء ہی میں مار گرایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ یمن کی صعدہ گورنری سے داغے گئے حوثیوں کے میزائل اور جوابی کارروائی میں اسے مار گرانے کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us