اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018
           

صرف بارشیں نہیں ، بلکہ ملک بھر میں لگا تار بارشیں۔۔۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کوٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج اتوار سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش اور آندھی کا بھی امکان ہے۔ترجمان میٹ آفس کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخواہ ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب کے علاقوںںراولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج

چمک اور تیزہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں شام کے وقت گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us