ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

شام کو سات سالوں میں کتنی بار کیمیائی حملوں کا نشانہ بنایاگیا ؟؟؟کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟؟لرزہ خیز اعداد و شمار


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور اس کے اتحادیوں کا موقف ہے کہ بشار الاسد کی فوج نے سات سال کی خانہ جنگی کے دوران 50بار کیمیائی ہتھیار استعمال کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نہتے شہریوں پر تازہ کیمیائی حملہ 7اپریل کو غوطہ کے شہر دوما پر کیا گیاجس میں 70سے زیادہ افراد جاں بحق اور سیکڑوں متاثر ہوئے، ان میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔اس سے پہلے وہائٹ ہاوس نے کہا تھا کہ امریکا کے پاس ثبوت ہیں کہ شام نے دوما میں کیمیائی حملہ کیا تھا۔امریکی سفیرنے کہاکہ شام کی فوج نے کم از کم 50 بار کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے۔فرانس نے شام

کے خلاف بھر پور عالمی رد عمل کا مطالبہ کیا تھا۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے کا کہنا تھا کہ شامی صدر کی فوج نے 7 سالہ خانہ جنگی کے دوران 50 مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us