ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں شہباز شریف کی مشکلات بڑ گئیں،، چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کر دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پر مریم نواز خوب گرجی اور برسی ہیں۔ لیکن خبر یہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے دیا ہے ۔ انھوںنے رخصت پر گئے ہوئے ججز کی چھٹیاں بھی منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ جس سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی بھی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ محمد مالک کا کہنا تھا کہ پہلے یہ رائے قائم کی جا رہی تھی کہ شہبازشریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات درست کر کر رہے ہیں اس لئے ابھی

تک انھیں کچھ نہیں کہا جا رہا لیکن چیف جسٹس کے سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے اس اقدام کے بعد اب یہ تاثر بھی ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us