ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

شادی کے دوران دلہا دلہن کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، اچانک ایک ایسا شرمناک واقعہ پیش آگیا کہ دلہن سمیت ہر ایک نے مار مار کر اس کا بھرکس نکال دیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی رسموں کو بڑوں کی روایت سمجھ کر اور معاشرے میں ناک اونچی رکھنے کا ذریعہ سمجھ کر ان کی اندھا دھند تقلید کی جاتی ہے ۔ لیکن ایسی رسموں کے بسا اوقات ایسے مضمرات سامنے آجاتے ہیں کہ ناک اونچی ہونے کی بجائے عزت خاک میں مل جاتی ہے ۔ لاہور کے علاقہ میں دودھ پلائی رسم کے دوران شادی والا گھر میدان جنگ بن گیا ، دلہن والوں نے دلہے سمیت باراتیوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے ۔ بتایا گیا ہے کہ حبیب آباد کے رہائشی ندیم کی بارات سندر کے علاقے میں آئی جہاں دودھ پلائی رسم کے دوران دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق دلہن والے دو ہزار روپے لینےجبکہ دلہا والے ایک ہزار روپے دینے پر بضد تھے کہ اسی دوران بات مذاق سے بڑھتے بڑھتے

ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔ لڑکی والوں نے دلہا ندیم سمیت دیگر باراتیوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے ۔ اس ساری صورتحال میں دلہن بھی پیش پیش رہی اور اس نے بھی باراتیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us