ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

آپ کا تو نام تک نہیں۔۔ مسلم لیگ (ن)کی اہم ترین شخصیت کو نواز شریف سے ملاقات کے بغیر واپس بھیج دیا گیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی افتخار احمد چیمہ کا ملاقاتیوں کی فہرست میں نام درج نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات نہ ہو سکی جس کی وجہ سے انہیں واپس جانا پڑ گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ حکمران جماعت کے وزیر آباد سے رکن قومی اسمبلی افتخاراحمد چیمہ اپنے حلقے کے کارکنوں کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امراء پہنچےتاہم گیٹ پر موجود سکیورٹی نے ملاقاتیوں کی فہرست میں نام درج نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اندر جانے سے روکدیا ۔ افتخار چیمہ نے سکیورٹی کے رویے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی

اسمبلی کو بھی قیادت سے ملاقات کی اجازت نہیں۔ نواز شریف سے ان کی تائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے ساتھ انہیں اپنے حلقے کے مسائل سے بھی آگاہ کرنا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us