ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

الیکشن 2018سےپہلے ہی مسلم لیگ (ن)نے بڑی چال چل دی کس سیاسی جماعت سے اتحاد کر لیا؟؟؟تحریک انصاف کےلئے پریشان کن صورتحال


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ انتخابات میں سیاسی اتحاد بنانے اور شہر قائد سے مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق کیاہے۔گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کے درمیان گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتادلہ خیال کیاگیا۔اے این پی کے وفد سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کےرہنما مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سطح پر آئندہ عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات سے قبل حکمت عملی

مرتب کی جائے گی جس کے تحت کراچی کی مختلف نشتوں پر مشترکہ امیدوار لانے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔اس موقع پر اے این پی سندھ کے صدر شاہد سیدنے کہاکہ کراچی والوں نے ماضی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جس کا ازالہ کرنے کے لیے شہر کو بڑا ریلیف دینا وقت کی ضرورت ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us