ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

پڑوسی ملک کے حملے سے دو پاکستانی سکیورٹی اہلکار شہید،،مقامی افراد اسلحہ لےکر دشمن سے لڑنے سرحد پر جا پہنچے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پڑوسی ملک کے علاقے سے شرانگیز کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سرحد پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنادیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ کئی شدید زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کرم ایجنسی میں ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی فورسز پر افغان حلقے سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔ جس کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ۔ پولیٹیکل حکام نے مزید کہا کہ علاقے کی مساجد میں عوام کو سکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے کے لیے اعلانات

بھی کیے گئے، ان اعلانات کے بعد طوری بنگش اور دیگر قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد مسلح ہوکر حملہ آوروں کے خلاف لڑنے کے لیے افغان سرحد پر پہنچ گئے۔ علاقے میں موجود اعلیٰ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us