ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

‘روس نے امریکہ سے جنگ کا خطرہ ظاہر کر دیا ، پوری دنیا کے اس کی لپیٹ میں آنے کے امکانات


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے امریکہ کو واضح انداز میں خبردار کر دیا ہے کہ اگر شام میں کارروائی کی گئی تو دونوں ملکوں میں جنگ چھڑ سکتی ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے سفیر وسیلی نیبنزیا کا کہنا تھا کہ امریکہ کیمیائی حملے کے بھونڈے الزام کو جواز بنا کر شام کے خلاف فضائی کارروائی کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔اگر ایسا کچھ بھی ہوا رو روس اور امریکہ کے مابین جنگ چھڑ جائے گی۔ سلامتی کونسل کے ایک اجلا س میں روسی سفیر کا کہناتھا کہ فی الحال ہم جنگ کے خطرے کو ٹالنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ روس سمجھتا ہے کہ امریکا فضائی حملے کا فیصلہ کر کے عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ

ہو سکتی ہے۔ موجودہ صورت حال انتہائی سنگین ہے اور بد قسمتی سے ہم کسی بھی امکان کو رد نہیں کر سکتے۔ روس کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us