ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

پاکستا ن کس سے پوچھ کر گئے تھے؟؟؟؟ پڑوسی ملک کے کرکٹ بورڈ نے اپنے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کو لاکھوں روپے جرمانہ کر ڈالا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر محمد شہزاد کو 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد شہزاد نے کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان کا سفر کیا تھا اور پشاور میں ایک کلب کے ساتھ میچ میں حصہ لیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کو اس دفعہ وارننگ دی گئی ہے اگلی بار وہ اپنے کرکٹ کرئیر سے محروم بھی ہو سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ جارحانہ مزاج اوپنگ بیٹسمین محمد شہزاد کو گزشتہ ماہ آئی سی سی نے دو میچوں کی پابندی بھی لگائی تھی ، انہوں نے

ورلڈ کپ کوالیفائینگ میچ میں زمبابوے کے خلاف آؤٹ ہونے پر کریز پرزور سے بلا مارا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us