ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

بھارت وحشی درندہ بن گیا، بھاری ہتھیاروں سےلائن آف کنٹرول پر حملہ کر دیا ، کئی پاکستانی شہریوں بارے تشویشناک خبر


کھوئی رٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھاتی فوج کا جنگی جنون جاری ،لائن آف کنٹرول کے نزدیکی کھوئی رٹہ سیکٹر پرچوتھے روز بھی بلا اشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ،شہری آبادی کو نشانے پر ،مزید 5افراد زخمی ہوگئے ،چارر وز سے جاری گو لہ باری سے کھوئی رٹہ سیکٹر میں زخمیوں کے تعداد17ہو گئی ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

،دشمن کی توپوں کے منہ خاموش کرادئیے ۔، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں سیری ، چتر،جوگالپال ،خانپور، کینٹھی ، ٹائیں پر انڈین آرمی نے بلا اشتعال گولہ باری کی انڈین آرمی سول آبادی کو نشانہ بناتی رہی گولہ باری سے محمد اقبال ولد محمد حسین قوم مغل عمر 60سال، اشرف ولد میر محمد قوم جاٹ عمر 70سال ساکنان سیری ، احسان ولد رفتاج عمر17سال ، سمیرا دختر رفتاج عمر 20سا ل ساکن جوگالپال، نسرین زوجہ محمود قوم جاٹ ساکن موڑہ چتر شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا انڈین آرمی چار روز سے مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے چار روز کی گولہ باری سے زخمیوں کی تعداد 14ہو گئی پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئی ۔انڈین آرمی چار روز سے مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے چار روز کی گولہ باری سے زخمیوں کی تعداد 14ہو گئی پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئی ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us