ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

آپ 65لاکھ کی گاڑی میں گھومتے ہیں،،،یہاں سکولوں میں بھی واش رومز نہیں ،،بچیاں کھیتوں میں جاتی ہیں۔۔چیف جسٹس نے اہم شخصیت کو پانی پانی کر دیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب کی 56کمپنیوں میں مبینہ کرپشن پر ازخود نوٹس کیس میں تمام کمپنیوں کو قومی احتساب بیورو (نیب) کو مطلوب ریکارڈ آج (اتوار) رات 9بجے تک فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود

نوٹس کیس کی سماعت کی۔ پنجاب حکومت نے کمپنیوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نا سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیں۔ دوران سماعت نیب وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ کمپنیوں کے خلاف آنے والی شکایات پر نیب نے انکوائری شروع کی ،21کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر ریکارڈ نیب کو دیدیا ہے جبکہ 35کمپنیوں نے متعدد خطوط لکھنے پر بھی ریکارڈ نیب کو نہیں دیا۔ جس پر فاضل عدالت نے تمام کمپنیوں کو نیب کو مطلوب ریکارڈ آج (اتوار) رات 9بجے تک فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔کمپنیوں کے خلاف لئے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہناتھا کہ وضاحت دی جائے ریاستی ملازموں کو بھاری تنخواہیں کیوں دی گئیں۔سرکاری کمپنیوں میں بھیجے گئے بیوروکریٹس کواضافی تنخواہیں اور مراعات واپس جمع کرانا پڑیں گی۔واپس ہونے والی تنخواہیں تعلیم اور صحت پر خرچ کی جائیں گی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کمپنیوں میں خدمات دینے والے تمام بیوروکریٹس کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آج کل کوئی وزیر شزیر نیب کو گالیاں نکال رہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کوئی نیب کو گالیاں دے تو عدالت کو آ گاہ کیا جائے۔دوران سماعت صاف پانی کمپنی کے سی ای او پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے بھی لینڈ کروزر رکھی ہوئی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی نے بتایا کہ میرے پاس فارچونر گاڑی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ گاڑی جو آپکے پاس ہے، کتنے کی ہے۔ سی ای او صاف پانی کمپنی نے بتایا کہ 65 لاکھ کی گاڑی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کتنی بچیاں حاجت کے لیے کھیتوں میں جاتی ہیں اور آپ گاڑیوں میں گھومتے ہیں۔کسی سکول کی چاردیواری نہیں ہے تو کسی کے واش روم نہیں ہیں۔زائد تنخواہیں لینے والے افسران سے پیسے وصول کر کے صحت و تعلیم پر لگائے جائیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us