ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

پاکستان نے لمبے فاصلے تک مار کرنے والا کروز میزائل بنالیا، ،،خشکی اور پانی میں چھپا دشمن بچ نہیں سکے گا،شاندار خبر


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن اپنے دفاعی نظام میں ایک قدم آگے بڑھ گیا ہے بڑے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے ملکی سلامتی کو ناقابل تسخیر بنانے میں بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلان کے مطابق پاکستان نے سٹیلتھ فیچر کے حامل بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ بر ویپن سسٹم ون (بی) میں ایڈوانسڈ ایروڈائنامک اور ایوی یونک فنکشنز شامل ہیں جس کی بنا پر یہ میزائل پانی اور خشکی دونوں

پر اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بناسکتا ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بابر کروز میزائل نچلی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہرقسم کا وار ہیڈ اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے اس میزائل کی بدولت پاکستانی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us