ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈی اداکار راج پال یادو اور ان کی اہلیہ کو شرمناک الزام میں سخت قانونی کارروائی کا سامنا ہے اور دونوں کو رواں ماں کی 23تاریخ کر سز اسنائے جانے کے امکانات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 2010میں بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم اتہ پتہ کےلئے انھوںنے ممبئی شہر کی ایک معروف کاروباری شخصیت ایم جی
اگر وال سے 5کروڑ روپے ادھار لیے لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود انھوں نے یہ ادھار واپس نہیں کیا ۔جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔اسی کیس میں وہ2013میں دس روز جیل بھی کاٹ چکے ہیں لیکن ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔ اب اس کیس کا فیصلہ سنائےجانے کا امکان ہے ۔ یادو کا کہنا ہے کہ ایک کمپنی نے ان کا قرض چکانے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ ایک کروڑ 58لاکھ روپے ادا کر دیے گئے ہیں۔ تین کروڑ 42لاکھ روپے کی رقم واجب الاداہے