ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

مشہور ترین گلوکارہ سے شادی کرنے کے خواہشمند نوجوان نے اسے متاثر کرنے کےلئےایسا خوفناک جرم کرڈالا کہ جان کرآپ کو بھی شدید غصہ آئے گا


انسونیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں ایک نوجوان نے نامور گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو متاثر کرنے کی کوشش میں بینک لوٹ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شہر ڈربی سے تعلق رکھنے والا نوجوان انسونیا کا بینک لوٹنے کے بعد گلوکارہ کے روڈ جزیرے پر موجود عالیشان گھر پہنچا، جہاں اس نے بینک سے لوٹے ہوئے پیسے پھینک کر گلوکارہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نوجوان کا نام بروس راؤلی ہے، جس پر رواں ماہ انسونیا کا بینک لوٹنے کا الزام لگایا گیا تھا۔26 سالہ بروس راؤلی بینک سے لوٹے ہوئے پیسے لے کر گلوکارہ

کی رہائش گاہ پہنچا جہاں ٹیلر سوفٹ کو متاثر کرنے کے لیے گھر کے باہر لگے جنگلے پر اس نے پیسے پھینکنا شروع کردیے۔پولیس کے مطابق اس نوجوان کی اس حرکت سے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے یہ گلوکارہ کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us