اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018
           

دنیا کے سب سے رنگین مزاج بادشاہ کی 15ویں بیوی نے خودکشی کر لی۔۔بادشاہ کس شرمناک طریقے سے اسے محل لےکر آیا تھا؟؟کیاکیا ظلم ڈھائے ، افسوسناک رپورٹ


پریٹوریا(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک غریب اور پسماندہ افریقی ملک سوازی لینڈ کے بادشاہ مسواتی سوم کی پندرہ میں سے ایک بیوی نے خود کشی کرکے اپنی زندگی ختم کردی۔عر ب ٹی وی کے مطابق مسوتی کی اہلیہ 37 سالہ مسواتی سوم کو شاہی محل میں اس کی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔ اس کی موت خود کشی کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔مسانگو کچھ عرصے سے سخت

نفسیاتی دباؤ اور ڈی پریشن کا شکار تھیں۔ حال ہی میں اس کی ایک ہمشیرہ انتقال کرگئی تھیں اور بادشاہ نے اسے ہمشیرہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔سوازی لینڈ کے رنگین مزاج بادشاہ سلامت کی کل 15 بیگمات تھیں جن میں سے ایک حال ہی میں انتقال کرگئی۔مسواتی نے سنہ 2000ء میں مسانگو سے شادی کی۔ اس وقت خاتون کی عمر اٹھارہ سال تھی۔ اس کا انتخاب بادشاہ کے سامنے پیش کی گئی رقاصاؤں میں سے کیا گیا تھا۔ بادشاہ سے اس کے بطن سے دو بچے بھی ہیں۔مسانگو کی بادشاہ کے ساتھ شادی کے بعد اس کی تعلیم کا سلسلہ رک گیا تھا۔ ناقدین نے اسے غیر مناسب شادی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ مسانگو شاہی محل کی طرز زندگی سے خوش نہیں۔سوازی لینڈ کے بادشاہ پر تنقید کرنے والوں کا کہناتھا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو دباؤ میں رکھا جس کے نتیجے میں وہ سخت مایوس ہوگئی تھی اور حقائق سے فرار اختیار کرنے کے لئے کوشاں رہی۔وہ اپنی مایوسی کم کرنے کے لیے پلاسٹک سرجری اور فارغ اوقات میں خاکہ سازی میں مصروف رہتی۔تاہم بادشاہ لوسینڈفو فاکوڈزی المعروف مسواتی سوم کے ایک قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ بیوی کی موت سے بادشاہ سخت دکھی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us